ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے آئی سی سی کو بھی فکرلاحق ہو گئی، بھارت سے کیا مطالبہ کر دیا؟اہم خبر آگئی

159

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت ممکن بنانے کیلئے آئی سی سی بھی فکرمند ہے جس نے ویزوں اور سیکیورٹی کیلئے بھارتی بورڈ سے تحریری یقین دہانی طلب کر لی ہے۔


تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے،ماضی میں مختلف ایونٹس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی کھلاڑیوں اور معاون سٹاف ارکان کیلئے

ویزوں کے حصول میں بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے روڑے اٹکائے جاتے رہے ہیں اور سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچز کے وینیو بھی تبدیل کرنا پڑے۔

پی سی بی نے ان خدشات کے پیش نظر گزشتہ سال کے وسط میں ہی موقف اختیار کیا تھا کہ بی سی سی آئی گرین شرٹس کو ویزے جاری کرنے کے ساتھ فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی تحریری طور پر یقین دہانی کرائے۔