فواد عالم اب بدلہ لے رہے ہیں، رمیز راجہ نے حیران کن بات کہہ دی

374

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
اپنے یوٹیوب چینل پر رمیز کہتے ہیں کہ پاکستان کا دن تھا، ایک فائٹ دکھائی دی، ٹیسٹ کرکٹ کا مزا بھی یہی ہوتا ہے، ایک دن آپ نیچے گرتے ہیں بلکہ ایک سیشن سے آپ اوپر آجاتے ہیں۔ 34 پر 4سے کہانی یوں تھی کہ خسارے کا سامنا تھا لیکن


بلے بازوں نے کلاسیکل بلے بازی کی۔ جنوبی افریقا کی حکمت عملی اور فیلڈنگ درست نہیں تھی لیکن اس کے باوجود پاکستانی بیٹسمینوں کی تعریف کرنی ہوگی۔

پاکستان کے لئے اظہر علی، فواد عالم اور فہیم اشرف نے جان لڑائی۔ فواد عالم کی پرفارمنس کمال کی تھی، انہوں نے سنچری اسکورکی۔ فواد عالم لگتا ہے کہ اپنے گزشتہ 10 سالہ وقت کا بدلہ اپوزیشن سے لے رہے ہیں۔

فواد نے لیفٹ آرم اسپنر کو کما ل سے کھیلا۔ فواد عالم کو جو 10 سال کرکٹ سے دور کیا گیا،ان کو جوچوٹ لگی، انہیں کرکٹ ٹیم سے دور کیا گیا وہ اس کا درست حساب لے رہے ہیں اور یہ اچھی بات ہے۔