پی سی بی کی عمران فرحت کوکامیاب کرکٹ کرئیر پر مبارکباد

112

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی سی بی نے 24 سالہ طویل کرکٹ کرئیر کے اختتام پربائیں ہاتھ کے بلے باز عمران فرحت کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ٹاپ آرڈر بیٹسمین عمران فرحت گزشتہ روزپروفیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔


وہ ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں بلوچستان کی نمائندگی کر رہے تھے۔ عمران فرحت نے اپنے لسٹ اے کرئیر کا آغاز سیزن 98-1997 میں کیا تھا۔ اس کے اگلے سیزن انہوں نے اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو بھی کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ وہ ایک طویل اور کامیاب ڈومیسٹک کرئیر کے اختتام پر عمران فرحت کو مبارکباد پیش کر تے ہیں۔ عمران فرحت ہمیشہ

پاکستان کرکٹ کو اپنا تجربہ شیئر کرنے کے لیے تیار رہے اور انہوں نے حال ہی میں ڈومیسٹک کرکٹ میں بلوچستان کی نمائندگی کر تے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنا تجربہ شیئر کیا۔


عمران فرحت مستقبل میں بھی اسی طرح پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار رہیں گے۔ عمران فرحت کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے بہت جذباتی لمحات ہیں،

ایک ایسا کھیل جس سے انہیں بچپن ہی سے محبت تھی اب اسے چھوڑنے کا وقت آگیا ہے۔اس کرئیر کے دوران بہت اتار چڑھاؤ آئے مگر انہوں نے جتنا بھی عرصہ فیلڈ پر گزارا وہ ایک حسین یادبن کر ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا۔

عمران فرحت نے کہا کہ وہ اس موقع پر ان تمام ساتھی کھلاڑیوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جن کے ساتھ انہوں نے کبھی بھی کرکٹ کھیلی یا ڈریسنگ روم شیئر کیا ہو۔میں اپنی فیملی کا بھی بہت مشکور ہیں کہ

ان کی سپورٹ کے بغیر یہ سفر بالکل ممکن نہیں تھا۔ قومی انڈر 19 اور پھر پاکستان اے کرکٹ ٹیم کے نمائندگی کے بعد عمران فرحت نے پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔