فواد عالم کوجلد آﺅٹ کیوں نہ کر سکے؟جنوبی افریقہ کے سپنر نےسچ بول دیا

141

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سپنر کیشوو مہاراج نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے بلے باز فواد عالم کو سمجھنے میں وقت لگتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد


پریس کانفرنس کے دوران جنوبی افریقی کرکٹر نے کہا کہ فواد عالم کے سٹانس کی وجہ سے اس کو سمجھنے میں وقت لگتا ہے، ہم نے آج فواد عالم کوجلد آؤٹ کرنے کی کوشش کی لیکن

کامیابی نہیں مل سکی۔ کیشوو مہاراج نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کو برتری حاصل ہو گئی ہے لیکن ہم بہت زیادہ پیچھے نہیں ہیں اور پاکستان کی حاصل ہونے والی برتری کو

جلد ختم کر کے زیادہ سے زیادہ لیڈ لینے کی کوشش کریں گے تاکہ بہترین ہدف دے سکیں۔ کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں