انڈین کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے فواد عالم کا موازنہ کس سے کیا؟ اور تعریف میں کیا کہا؟جانیے

212

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سنچری بنانے والے فواد عالم کے لیے شائقین ،لیجنڈز اور کرکٹ کے مداحوں کی جانب سے تعریفوں کے پل باندھے جارہے ہیں۔ معروف بھارتی کمنٹیٹر


ہرشا بھوگلے نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کا سوچا اور انہوں نے بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کا موازنہ ایک ’ہندی فلمی ہیرو‘ سے کیا۔ تجربہ کار کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے

فواد عالم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالی ووڈ ہیرو کی طرح اپنے خلاف چلنے والے عوامل کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا

فواد عالم کے بارے میں تھوڑا سا مزید پڑھ رہا ہوں، ایک پرانی پرانی ہندی فلم کی طرح ہیں جہاں ہیرو اپنی تمام قسمت کو قبول کرتا ہے اور اسے آخر کار اس کا بدلہ مل جاتا ہے اور کامیاب ہو جاتا ہے، جب تقریبا بہت دیر ہو چکی ہے۔