جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ کے انتخاب سے متعلق ابتدائی مشاورت مکمل، کن کھلاڑیوں کو شامل کیا جا سکتا ہے؟جانیے

188

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ کے انتخاب سے متعلق سلیکٹرز نے ابتدائی مشاورت مکمل کر لی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ سکواڈ میں ڈومیسٹک پرفارمرز کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ مختصر فارمیٹ میں بھی ڈومیسٹک پرفارمرز کو شامل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ دورہ نیوزی لینڈ میں ڈیبیو پر ناکام رہنے والے عبداللہ شفیق کی جگہ فخرزمان لیں گے۔

ذرائع کے مطابق،انجرڈ شاداب خان کی کمی پوری کرنے کیلئے ڈومیسٹک پرفارمر زاہد محمود کو شامل کیا جائے گا تاہم ان فارم عثمان قادر برقرار رہیں گے،

شرجیل خان، صہیب مقصود، ذیشان بٹ، اعظم خان، عماد بٹ اور عامر یامین کے نام بھی ابتدائی فہرست میں شامل ہیں، سینئر فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض کو آرام دے کر حسن علی کو شامل کیا جاسکتا ہے، ٹی 20سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر متوقع ہے۔