اعظم خان نے اپنی کارکردگی سے سفارشی اور ان فٹ ہونے کا ٹیگ اتار دیا: معین خان نے حیران کن بات کہہ دی

102

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ اعظم خان نے سفارشی اور ان فٹ ہونے کا ٹیگ اتار دیا ہے ۔ ایک خصوصی انٹرویو میں 50 سالہ معین خان نے فائنل پلیئنگ الیون کے انتخاب میں ٹیم مینجمنٹ کے کردار پر سوال اٹھایا۔


تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ بابر اعظم کو پلیئنگ الیون کی سلیکشن کا اختیار دینے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں جو اچھی بات ہے،

ٹیم آپ خود بناکر دیں تو کپتان کو جوابدہ قرار نہیں دیا جا سکتا، بابر اعظم پرفارمر ہیں اور اب ان کیلئے موقع ہے کہ اتھارٹی کے ساتھ اپنی اہلیت منوائیں، امید ہے کہ وہ اس امتحان میں سرخرو ہوں گے

اور ٹیم بھی بہتری کی جانب گامزن ہوگی،میں یہ بھی توقع کررہا ہوں کہ وہ کچھ وقفے سے میدان میں اترنے کے باوجود گزشتہ فارم برقرار رکھنے میں کامیاب ہوں گے۔