آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ بھی متعارف کرا دیا، یہ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیسے کیا جائے گا؟جانیے

83

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آئی سی سی نے مہینے کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ بھی متعاراف کرا دیا ہے جو مرد اور خواتین کرکٹر دونوں کو دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے پلیئر آف دی ایئر کے بعد اب پلیئر آف منتھ (ماہ) ایوارڈ بھی متعارف کرا دیا ہے،


یہ ایوارڈز مداحوں کے ووٹ اور ماہرین کے پینل کی رائے مطا بق دیا جائے گا۔ مداح آن لائن ووٹنگ کے ذریعے ہر ماہ کی یکم تاریخ سے اپنی رائے کا اظہار کر سکیں گے اور

کامیاب کھلاڑیوں کا اعلان ہر دوسرے ہفتے کے پہلے روز کیا جائے گا۔ آئی سی سی ترجمان کے مطا بق مہینے کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ مرد اور خواتین کرکٹر دونوں کو دیا جائے گا،

پہلے مہینے کے مرد کرکٹرز کی فہرست میں پاکستان کا کوئی کرکٹر نامزد نہیں کیا گیا، تاہم پاکستان کی ندا ڈار ویمنز کرکٹرز کی فہرست میں شا مل ہیں۔