جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان، بین ڈنک نے شاندار بات کہہ دی، پاکستانیوں کو خوش کردیا

98

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلین کرکٹر بین ڈنک نے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے بعد دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان آنے کا مشورہ دے دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق بین ڈنک کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کا پاکستان میں کھیلنا ایک بڑا قدم ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں حالات انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے ساز گار ہیں،

اب موزوں وقت ہے کہ سب پاکستان میں میچز کھیلیں، میں نے پی ایس ایل کے دورران سیکیورٹی انتظامات کو بھی شاندار پایا۔ بن ڈنک کے مطابق پی ایس ایل کیلئے ایک بار پھر پاکستان میں

کھیلنے کیلئے پرجوش ہوں، پاکستان میں کھیلتے ہوئے بہت مزہ آیا کیونکہ وہاں لوگوں کا بہت پیار بھی ملا، اس بار راشد خان کے آنے سے کمبی نیشن بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔