نوجوان کرکٹر نے سعید انور کا بڑاریکارڈ توڑ دیا

149

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی خرم منظور نے لسٹ اے میچز میں 27 ویں سنچری بنا کر تاریخ رقم کرتے ہوئے سعید انور سے ملکی ریکارڈ چھین لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوپنر خرم منظور نے یہ کارنامہ پاکستان کپ کے 10 ویں مرحلے میں


سینٹرل پنجاب کیخلاف سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے انجام دیا، خرم نے 163 گیندوں پر 143 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، دوسری جانب ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے اور

فائنل تک رسائی کا پہلا معرکہ 29 جنوری کو سندھ اور سینٹرل پنجاب کا ہوگا۔ دوسرا میچ کے پی اور ناردرن کے درمیان30 جنوری کو کھیلا جائے گا، آخری راﺅنڈ میں سینٹرل پنجاب،

کے پی اور ناردرن نے فتوحات سمیٹیں، سینٹرل پنجاب نے سندھ کو 4 وکٹ سے زیر کیا، فاتح الیون نے 278 رنز کا ہدف چھ وکٹ پر حاصل کر لیا، طیب طاہر نے 93 اور رضا علی ڈار نے 71 رنز بنائے، حسان خان اور محمد اصغر نے دو، دو وکٹیں لیں۔