روی چندرن ایشون نے ساتھی کھلاڑی کوچیلنج دیتے ہوئے آدھی مونچھ کٹوانے کااعلان کردیا

94

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارتی سپنر روی چندرن ایشون نے بلے باز چتیشورپچار ا کو چیلنج کیا ہے کہ اگر وہ انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز میں سپن باؤلر کو کریز سے نکل کراوور دی ٹاپ شارٹ کھیلیں گے تو وہ اپنی آدھی مونچھ کٹوالیں گے۔


یہ چیلنج انھوں نے بھارت کے بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور سے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل میں بات چیت کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے کہا کہ اگر پجارا نے ان کا چیلنج مکمل کرلیا تو وہ ایسا کرگزریں گے۔

بات چیت کے دوران سپن باؤلر نے بیٹنگ کوچ سے پوچھا کہ کیا ہم پجارا کو آف اسپنرز کے خلاف جارحانہ انداز سے کھیلتے ہوئے دیکھ پائیں گے؟ جس پر کوچ نے کہا کہ

ہم نے محنت جاری رکھی ہوئی ہے کہ وہ کم از کم ایک بار انگلش اسپنر کو اوور دی ٹاپ کھیل پائیں تاہم وہ ابھی تک اس پر آمادہ نہیں ہیں، جس کی ان کے پاس کئی وجوہات ہیں۔