پاکستانی کرکٹر نعمان علی نےقومی ٹیم میں پہلا میچ کس کے نام کر دیا؟جان کر ہر پاکستانی کی آنکھیں نم ہو جائیں

186

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نعمان علی نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کو اپنے مرحوم نانا کے نام کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نعمان علی نے کہا کہ میں نے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں


ٹیسٹ کرکٹ میں نمائندگی کرنے کیلئے ہی ساری زندگی کرکٹ کھیلی ہے اور آج میرا اور میرے اہل خانہ کا یہ خواب حقیقت کا بدل گیا ہے۔ میرے گھر والوں نے ہمیشہ

میری بھرپور سپورٹ کی اور میری کامیابی کی وجہ بھی یہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کیپ حاصل کرتے وقت مجھے اپنے نانا بہت یاد آئے جو ہمیشہ سے ہی مجھے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچ کھیلتے دیکھنا چاہتے تھے۔

انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کی اچھی کارکردگی کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی کارکردگی کا صلہ ملنا اعزاز کی بات ہے اور میں اپنی کارکردگی جاری رکھنے کی کوشش کروں گا۔