شاہد آفریدی ٹی ٹین لیگ میں قلندرز کوجوائن کرنے کیلئے دبئی پہچے لیکن ایئرپورٹ سے ہی پاکستان واپس آنا پڑگیا

164

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بوم بوم شاہد افریدی ویزا مسائل کی وجہ سے ابھی تک ٹی ٹین لیگ کے لیے قلندرز ٹیم کو جوائن نہیں کرسکے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ کپتان کے پاس


لالا کے پاس یواے ای کا ریذیڈنیشل ویزا ہے اور وہ ایک رات پہلے ابوظہبی بھی گٗئے تھے لیکن ایئرپورٹ پر پہنچ کرعلم ہوا کہ ریذیڈنیشل ختم ہو چکا ہے اور نیا ویزا ابھی تک امیگریشن سسٹم میں اپ ڈیٹ نہیں ہوا،

جس کے بعد شاہد آفریدی کراچی واپس لوٹ آئے، اب ویزا اپ ڈیٹ ہونے کے بعد وہ ایک سے دودن میں قلندرز ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ ٹی ٹین لیگ کا آغاز 28 جنوری سے ہو رہا ہے۔

قلندرز سمیت ایونٹ میں شریک دوسری تمام ٹیموں نے قرنطینہ کی مدت پوری ہونے کے بعد منگل کو اپنی ٹریننگ کا بھی آغاز کردیا ہے۔