جنوبی افریقہ کی آخری وکٹ گری تو لمبی چھٹیوں سے واپس آنے والے حسن علی نےگراونڈ میں ایسی حرکت کردی کہ سوشل میڈیا پردھوم مچ گئی

331

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہو چکاہے جس کے پہلے روز کے کھیل کے اختتام تک پاکستان نےمہمان ٹیم کے 220 رنز کے جواب میں محض 33 رنز پر ہی 4 وکٹیں گنوا دی ہیں لیکن


میچ کے دوران دلچسپ ترین صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب جنوبی افریقہ کی آخری وکٹ گری اور حسن علی لمبی چھٹیوں کے بعد آتے ہی اپنے نئے انداز سے چھا گئے ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کو پاکستانی باولنگ نے 220 رنز تک محدود کرتے ہوئے پولین لوٹا دیا لیکن جب آخری وکٹ گری تو حسن علی کا دلچسپ انداز کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گیا،

مہمان ٹیم کے آخری کھلاڑی ’’ لونگی نگیڈی ‘‘ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو ئے تو باولر کی جانب سے ایمپائر کو آوٹ کیلئے اپیل کی گئی، اس موقع پر حسن علی عین ایمپائر کے پیچھے موجود تھے،


ایمپائر نے آوٹ دینے کیلئے انگلی بلند کی تو ساتھ ہی حسن علی نے بالکل ایسا ہی کیا اور یہ انداز نہایت خوبصورتی کے ساتھ کیمرے کی آنکھ میں عکس بند ہو گیا ۔

نیچے دی گئی تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ حسن علی اور ایمپائر کے درمیان فاصلہ نہایت ہی مناسب ہے اور ایک بہترین پوز میں تصویر بنائی گئی ہے جس میں ایمپائر اور کھلاڑی دونوں ہی واضح کھائی دے رہے ہیں،

اسی طرح کا کام بھارتی کھلاڑی ’ ’ سریش رائنا ‘‘ کی جانب سے بھی ماضی میں کیا گیا تھا ، حسن علی کی تصویر کا سوریش رائینا کے ساتھ سوشل میڈیا پر موازانہ شروع کر دیا گیاہے اور ان کے نئے انداز کو بے حد سراہا جارہا ہے،