پہلا میچ کھیلنے والےنعمان علی نےکمال کر دیا، جنوبی افریقہ کوہلا‘ کر رکھ دیا

112

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے نعمان علی نے عمدہ باﺅلنگ سے اہم وکٹیں حاصل کر کے اپنی سلیکشن کو صحیح ثابت کر دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری ہے جس میں پاکستانی باﺅلرز نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے مہمان ٹیم کو 220 رن پر آوٹ کردیا۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے نعمان علی نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان کوینٹن ڈی کوک اور اوپننگ بلے باز ڈین ایلگر کی اہم وکٹیں حاصل کر کے اس میچ کو اپنے لئے یادگار بنا لیا ہے۔

نعمان علی نے 133 کے مجموعی سکور پر کوینٹن ڈی کوک کو پویلین کی راہ دکھائی اور محض تین رنز کے اضافے کے بعد ہی ڈین ایلگر بھی ان کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔