بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج کومحنت کا پھل مل گیا

111

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج نے کامیاب دورہ آسٹریلیا کے بعد نئی بی ایم ڈبلیو گاڑی خرید لی۔ محمد سراج نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گاڑی کے ساتھ کھڑے ہیں،


اس پر لگی رجسٹریشن پلیٹ سے واضح ہورہا تھا کہ یہ برانڈ نیو گاڑی ہے، ایک اور ویڈیو میں سراج وہ گاڑی حیدرآباد میں ڈرائیو بھی کررہے تھے۔ یاد رہے کہ محمد سراج کے والد محمد غوث ایک آٹو رکشہ ڈرائیور تھے، ان کاانتقال ٹیم کے دورئہ آسٹریلیا کے دوران ہوا مگر سراج آخری رسومات میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔