ٹی ٹونٹی کرکٹ اعظم خان نے محمد رضوان کیلئےخطرے کی گھنٹی بجا دی۔

105

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے سوچ بچارشروع کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کےلیے پاکستان اسکواڈ میں کافی تبدیلیاں کر نے کا فیصلہ کیاگیا ہے،


فخرزمان، اعظم خان اور شرجیل خان کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں موقع دیا جا سکتا ہے، ابھی فل حال پاکستان نے ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا، مگر

شرجیل خان اور اعظم خان کی پاکستان کپ میں زبردست پرفارمینس نے کرکٹ بورڈ کو سوچنے پرمجبور کر دیا ہے۔ اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ شرجیل خان اور اعظم خان ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں جگہ بنا لیں گے۔

اگراعظم خان ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ بن جاتے ہیں، تو وہ وکٹ کیپر بیٹسمین کے طور پر آئیں گے، جس سے محمد رضوان کی جگہ خطرے میں پڑ جائے گی۔