نوجوان کھلاڑی نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ بدل دی، سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا

84

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
اس وقت پاکستان پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کا سیزن زور و شور سے جاری ہے، قائد اعظم ٹرافی کے بعد پاکستانی کھلاڑی اس وقت پاکستان کپ میں مصروف ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔


ٹورنامنٹ میں زبردست بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، سینئر کھلاڑی اپنی فارم بحال کر رہے ہیں تو جونیئر کھلاڑی قومی ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی سعید انور کے پاس تھا، جو آج تک کوئی نہ توڑ سکا۔ مگر نوجوان کھلاڑی

خرم منظور نے لجنڈری کھلاڑی سعید انور کی زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔ گزشتہ روز ہونے والے میچ کے دوران خرم منظور نے شاندار سنچری سکور کرکے سعید انور کی 26 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔