بگ،بیش کی تاریخ میں ایک ہی کھلاڑی دوبار رن،آﺅٹ ہوگیا مگرکیسے؟انوکھی تاریخ رقم ہوگئی

83

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آسٹریلیا کے معروف ٹورنامنٹ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے جیک ویدرلڈ ایک ہی گیند پر دو مرتبہ رن آؤٹ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سڈنی تھنڈر کے کرس گرین کی گیند پر


سٹرائیکر فل سالٹ نے سٹریٹ شاٹ کھیلا جس پر گیند باؤلر گرین کے ہاتھ کو چھوتے ہوئے سٹمپس پر لگی، اس وقت نان سٹرائیکر ویدرلڈ کریز سے باہر ہونے کے سبب رن آؤٹ ہوگئے تھے لیکن

اس کے باوجود سالٹ کی جانب سے سنگل کی کال پر وہ بھاگ نکلے۔ چونکہ ان کی توجہ منتشر ہوچکی تھی اس لئے وکٹ کے درمیان میں رک گئے جس پر وکٹ کیپر سیم بلنگز نے

گیند وصول کرکے ان کے کریز تک پہنچنے سے قبل بیلز گرا دیں، اس طرح وہ بگ بیش کی تاریخ میں ایک ہی گیند پر دو مرتبہ رن آﺅٹ ہونے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔