لیگ سپنر یاسر شاہ نےریٹائرمنٹ سے پہلے کے اپنے ارادےظاہر کردیئے

136

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
لیگ سپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ مکمل فٹ ہوں ، کوشش ہے مکمل فٹ رہوں ، ریٹائرمنٹ سے پہلے زیادہ سے زیادہ وکٹیں لینا چاہتا ہوں۔ یاسر شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تین روز پریکٹس سیشن بہت اچھا رہا،


اب بڑی ٹیمیں پاکستان کا رخ کررہی ہیں جو خوش آئندہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقلین مشتاق کی موجودگی سے فائدہ ہوا، گگلی کی پریکٹس کی ہے ، کراچی کی وکٹ سپینر کو مدد دیتی ہے۔ یاسر شاہ نے کہا کہ سپینرز کی پرفارمنس میں کنڈیشن کا بڑا کردار ہوتا ہے۔