انڈیا اور پاکستان کرکٹ میں سب سے بڑافرق کیا ہے , محمد حفیظ نے بتادیا

82

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
گزشتہ روز اپنی ایک پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے اس بات کو سمجھنے کی بہت ضرورت ہے کہ لوگ جو بولتے ہیں کہ پاکستان میں ٹیلنٹ بہت ہے


ضرور ٹیلنٹ ہوگا مگر میرا ماننا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ مین صرف ٹیلنٹ نہیں کھیلتا صرف بیٹنگ یا بولنگ کے ٹیلنٹ سے آپ گیم نہیں جیت سکتے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ

انٹرنیشنل کھیل میں ٹیلنٹ کی بجائے پرودکٹ کھیلتی ہے۔ مگر پاکستان میں بدقسمتی یہ ہے کہ ہم پروڈکٹ کی بجائے ٹیلنٹ کو ترجیح دیتے ہیں۔ اسی وجہ سے ہمارا کم بیک اتنا

مضبوط نہیں ہے جتنا انڈیا کا ہے ۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ہمارا جوٹیلنٹ اوپر آ رہا ہے وہ صرف بیٹنگ یا بولنگ کی وجہ سے آرہا ہے بلکہ پروڈکٹ کی وجہ سے نہیں۔


درحقیقت وہ ٹیلنٹ پروڈکٹ میکنگ پروسس سے نہیں گزرا ہوتا ۔ جہاں پر ہمارا نقصان شروع ہوتا ہے۔ آپ انڈیا میں کرکٹ کو دیکھ لیں وہاں آسٹریلیا میں ان کا کپتان نہیں تھا اور اچھے پرفارمر نہیں تھے مگر پھر بھی

انھوں 1-2 سے سریز جیت لی۔ کیونکہ وہاں ٹیلنٹ کو نہیں پروڈکٹ کو ترجیح دی جاتی ہے۔ حفیظ کا کہنا تھا کہ آپ دیکھ لیں پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کی پوری ٹیم 36 پر آؤٹ ہوئی مگر اس کے بعد انھوں نے ایسا کم بیک کیا کہ

آسٹریلیا کو گھٹنے ٹیکنے پڑے ۔ وہاں انڈیا میں پروڈکٹ کھیلتی ہے جبکہ ہمارے ہاں ٹیلنٹ کھیلتا ہے ۔ ہمیں ٹیلنٹ کو مزید پیور کرنے کی ضرورت ہے۔