مصباح الحق کو معاہدہ ختم ہونے سے پہلے ہٹانا غلط فیصلہ ہوگا

109

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو معاہدہ پورا ہونے سے پہلے عہدے سے ہٹانے کی مخالفت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مدثر نذر نے کہا کہ


مصباح الحق کو وقت سے پہلے ہٹانا غلط فیصلہ ہو گا، کسی پر اعتماد کیا ہے تو اس کو پورا موقع ملنا چاہیے، ان کے ساتھ تین سال کا معاہدہ ہوا ہے پہلے ہٹانا ناانصافی ہوگی۔

مدثرنذر کے مطابق کوچ پلان لے کر آتا ہے جس کیلئے اسے پورا ٹائم دینا چاہیے۔ پی سی بی نے مصباح الحق کو چیف سلیکٹراورہیڈ کوچ کے عہدوں پر تعینات کیا تھا تاہم انہوں نے

دورہ نیوزی لینڈ سے قبل چیف سلیکٹرشپ کے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے بطور ہیڈ کوچ کام جاری رکھا اورمصباح الحق اس وقت جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے کھلاڑیوں کی ٹریننگ میں مصروف ہیں۔