میرے اور شاہد آفریدی کے علاوہ صرف ایک پاور ہٹر آیا ہے، اسے ٹیم مواقع دنیا چاہیے۔ عمران نذیر نے شاندار بات کہہ دی

30

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
عمران نذیر کرکٹ کی تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، ان کی پاور ہٹنگ کا ہر کوئی دیوانہ تھا۔ اور عمران نذیر کا بیٹنگ سٹائل انتہائی شاندار تھا۔ شاہد آفریدی کے بعد شائقین کی نگاہیں عمران نذیر پر ہوتی تھی،


عمران نذیر اپنی دلکش بیٹنگ سے پاکستان کو میچ جتوائیں گے۔ عمران نذیر بیٹسمین ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے فیلڈر بھی تھے، انہیں پاکستان کا جینٹی روڈز کہا جات تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز عمران نذیر نے گزشتہ روز میڈیا کے ساتھ گفتگو کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ابھی تک

کوئی ایسا پاور ہٹر نہیں لا سکی جو میرا اور شاہد آفریدی کا مقابلہ کرسکے، ہمیں ٹیم میں کم از کم دو پاور ہٹر کی ضرورت ہے۔ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ


میرے اور شاہد بھائی کے بعد شرجیل خان ایک ایسا پاؤر ہٹر آیا ہے جو پاکستان کو میچ جتوا سکتا ہے۔ ہمیں شرجیل خان کو قومی ٹیم میں دوبارہ مواقع دینا چاہے، عمران نذیر کا کہنا تھا کہ

شرجیل خان ایک اچھا پاؤر ہٹر ہے، قائد اعظم ٹرافی اور پاکستان کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے، اسے ٹیم میں شامل کرنا چاہیے، تاکہ پاکستان کے تیزی سے رنز کرنے والا کوئی کھلاڑی موجود ہو،

موجودہ ٹیم میں کوئی بھی ایسا پاؤر ہٹر نہیں ہے ، تیزی سے سکور کو اگے بڑھا سکے اور پاکستان کو میچ جتوا سکے۔ ہمیں شرجیل خان جیسے ٹیلنٹ کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔