بہت کچھ بدل چکا، یہ دو پاکستانی کھلاڑی،خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں” جنوبی افریقی ٹیم کےسینیئر بیٹسمین فاف ڈو پلیسی بول پڑے

151

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقی ٹیم کے سینیئر بیٹسمین فاف ڈو پلیسی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی سرزمین پر پاکستان سے ٹف سیریز کی توقع رکھتے ہیں، ماضی میں جنوبی افریقا کا ریکارڈ اچھا ضرور رہا ہے لیکن وہ پرانی بات ہوئی، اب بہت کچھ بدل چکا ہے۔


انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی دو ایسے کرکٹرز ہیں جو جنوبی افریقہ کے لیےخطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ فاف ڈو پلیسی نے کہا کہ جنوبی افریقی ٹیم کیلئے ایک چیلنج یہ ہے کہ

اسکا کوئی کھلاڑی پاکستان میں پہلے ٹیسٹ نہیں کھیلا اس لیے کنڈیشنز کا اندازہ نہیں مگر ٹیم نے پاکستان کیخلاف سیریز کی ہر زاویے سے تیاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر

دیکھا جائے تو پاکستان اور جنوبی افریقا دونوں ہی ٹیمیں متوازن ہیں، دونوں کے پاس نوجوان کھلاڑیوں کی اکثریت ہے اور تجربہ کار پلیئرز کم ہیں لیکن پاکستان بطور ہوم ٹیم ہمیشہ،خطرناک ہوتی ہے۔