پاکستان میں سب کچھ بہت زبردست ہے ، بس ایک چیزکی کمی محسوس کررہا ہوں۔ ربادا نےحیران کن بات کہہ دی

134

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ساؤتھ افریقہ کے فاسٹ باؤلرکا گیسو ربادا کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں آ کر بہت زیادہ خوش ہیں، اور انجوائے کر رہے ہیں، پاکستان ایک شاندار ملک ہے۔اور پاکستان نے سکیورٹی کے خاص انتظامات کیے ہیں۔


ہم پاکستان آکر بلکل محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ ساؤتھ افریقن کرکٹ ٹیم اس وقت کراچی جمخانہ میں بھرپور پریکٹس کر رہی ہے۔ کاگیسو ربادا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سب کچھ زبردست ہے,

اورامید سے بڑھ کر ہے، مگر ایک چیز کی کمی ابھی بھی محسوس کررہا ہو،پاکستانی شائقین کو اگر سٹیڈیم میں آنے کی اجازت مل جاتی تو میچ کھیلنے کا مزا دوبالا ہوجاتا۔ مگرکو رونا وائرس کی وجہ سے

شائقین کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت نہیں مل رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں شائقین کمی ضرورمحسوس ہوگی۔ مگران حالات میں کرکٹ کا جاری رہنا بھی خوش آئندہ ہے۔