جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے قومی کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری، 5 گھنٹے سے زائد سیشن کرکے نئی روایت قائم کردی

110

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریکٹس شروع کر دی ہے اور کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن کے پہلے روز پانچ گھنٹے سے زائد وقت گراؤنڈ پر گزار کر نئی روایت بھی قائم کردی۔


تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹرز نے کوویڈ 19 ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد ساڑھے بارہ بجے نیشنل سٹیڈ یم کا رخ کیا، سیشن کا آغاز روایتی ڈرلز کے ساتھ ہوا جس کے بعد

20 رکنی سکواڈ نے مختلف گروپس میں ٹریننگ کا آغاز کیا۔ قومی کھلا ڑیوں کی رہنمائی کیلئے کوچز مصباح الحق، وقار یونس اور یونس خان کے ساتھ محمد یوسف اور ثقلین مشتا ق بھی نیشنل سٹیڈ یم میں موجود تھے

جنہوں نے پلیئرز کو جنوبی افریقی ٹیم سے نبرد آزما ہونے کیلئے مختلف نسخے بتا ئے۔ محمد یوسف اور یونس خان بیٹسمینوں کے ساتھ وقت گزارتے د کھائی د ئیے تو


ثقلین مشتاق نے سپنرز کو جادو سکھا نے کی کوشش کی۔ گراؤنڈ پر تین نیٹس لگائے گئے تھے، دو نیٹس بیٹنگ پریکٹس کیلئے مختص تھے جبکہ گراؤنڈ کے وسط کی وکٹ پر

’سینیریو بیسڈ ‘ ٹریننگ کی گئی جس دوران میچ کی ممکنہ جوڑیوں کو ذہن میں رکھ کر کھلاڑیوں کو بیٹنگ کیلئے بھیجا جا تا جو بیٹنگ پریکٹس کے دوران سلپ فیلڈرز اور وکٹ کیپرز کے

حصار میں بھی رہے تاکہ بھرپور پریکٹس ہوسکے۔ پاکستانی کرکٹرز نے شام ساڑھے پانچ بجے تک یہ پریکٹس سیشن جاری رکھا اور کرکٹرز ایک بار پھر کل صبح نیشنل سٹیڈیم میں ٹریننگ کیلئے جمع ہوں گے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم بھی کراچی پہنچ چکے ہیں جو ٹیم مینجمنٹ کی مشاورت سے 20 رکنی سکواڈ کو کم کرکے 16 رکنی سکواڈ میں تبد یل کریں گے جو پہلے ٹیسٹ کیلئے فائنل الیون میں جگہ پانے کیلئے دستیاب ہوگا۔
کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں