پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ اورٹی 20 سیریزکیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

79

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں وسیم اکرم اور رمیز راجہ سمیت معروف کمنٹیٹر شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق


سابق کپتان وسیم اکرم، رمیز راجہ اور بازید خان کے ساتھ مائیک ہیسمین اور ڈیرل کلینن سمیت نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر سائمن ڈوول بھی کمنٹری کرنے والوں میں شامل ہوں گے،

وسیم اکرم صرف ٹیسٹ سیریز جبکہ سائمن ڈوول صرف ٹی 20 سیریز میں کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے، دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

غیرملکی کمنٹیٹر جنوبی افریقہ کے سابق بیٹسمین ڈیرل کلینن کا کہنا ہے کہ میں ایک بار پھر پاکستان واپسی پر بہت خوش ہوں، دونوں ٹیمیں باصلاحیت ہیں، لہٰذا میں ایک شاندار سیریز کے انعقاد کا منتظر ہوں۔