طویل عرصے بعد پاکستان آنے والی جنوبی افریقی ٹیم کو شکست دینے کیلئے قومی کوچز نے سر جوڑ لئے

92

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم 14 سال کے طویل عرصے کے بعدپاکستان کا دورہ کر رہی ہے جسے شکست سے دوچار کرنے کیلئے پاکستانی کوچز نے بھی سر جوڑ لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 2007ءمیں کراچی ٹیسٹ میں ہونے والی ناکامی کا بدلہ لینے کیلئے


مہمان ٹیم کو قابو کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے،2 میچز پرمشتمل ٹیسٹ سیریزکے منگل سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہونے والے مقابلے کیلئے دونوں ٹیموں کی بھرپورتیاریاں جاری ہیں۔

پاکستان ٹیم نے دوسرے دن بھی نیشنل سٹیڈ یم میں پریکٹس سیشن کیا جس دوران ٹیسٹ کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کی زیرنگرانی دیگر تین سابق ٹیسٹ کپتانوں باﺅلنگ کوچ وقاریونس،

بیٹنگ کوچ یونس خان، پی سی بی کے ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچ محمد یوسف اور سپن باﺅلنگ سپیشلسٹ محمد ثقلین نے حریف سائیڈ کے خلاف بہترنتائج حاصل کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنا شروع کر دیا ہے،