ٹی 10 لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرزکو خصوصی ویزے جاری ہو گئے،شاندارخبر

105

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ابوظہبی میں شیڈول ٹی 10 لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو خصوصی ویزے جاری ہو گئے جس کے بعد لیگ کی مختلف ٹیموں میں شامل قومی کرکٹرز کی روانگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ٹی 10 لیگ کیلئے


پاکستانی کرکٹرز کو خصوصی ویزے جاری ہو گئے ہیں اور لیگ کی مختلف ٹیموں میں شامل قومی کرکٹرز کی ابوظہبی روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستانی کرکٹر اعظم خان، سہیل تنویر، شرجیل خان اور

آصف علی کی کراچی سے فلائٹ شیڈول تھی جبکہ محمد عرفان، محمد حفیظ کے ساتھ کچھ آفیشلز کی لاہور سے روانگی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ٹیموں کے منتظمین نے مختلف فلائٹس کے ذریعے

کرکٹرزکی جلد از جلد ابوظہبی پہنچنے کا انتظام کیا ہے جبکہ ٹی 10 لیگ کے مقابلے 28 جنوری سے 6 فروری تک شیڈول ہیں۔ کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں