جنوبی افریقہ سےٹیسٹ سیریز: سابق اسٹارز کے کھلاڑیوں کو مفیدمشورے

80

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
تفصیلات کے مطابق کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی نیٹ پریکٹس جاری ہے، جہاں جنوبی افریقی بیٹسمینوں کو اسپن جال میں پھنسانےکیلئے ماضی کے عظیم اسپنر ثقلین مشتاق میدان میں آگئے، ثقلین مشتاق نے ٹیسٹ اسکواڈٖ میں شامل


اسپنر ساجدخان، نعمان علی، محمدنواز اور یاسرشاہ کو اسپن کے مزید نئے گر سکھائے۔ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے ثقلین مشتاق کو اپنے درمیان پاکر نہایت خوشی کا اظہار کیا اور

ان سے مزید مشورے حاصل کئے۔ اس کے علاوہ سابق عظیم بلے باز محمد یوسف بھی نیشنل اسٹیڈیم جاپہنچے، جہاں انہوں نے پاکستان ٹیم کے موجودہ بیٹنگ کوچ یونس خان کے ساتھ کھلاڑی سے ملاقات کی،

یونس خان اور محمد یوسف نے بیٹسمینوں کے ساتھ طویل سیشن کیا، اس دوران ماضی کے عظیم بیٹسمین یونس اور یوسف کی جوڑی بیٹسمینوں کو ٹیسٹ میں وکٹ پر لمبی اننگز کھیلنے کے گر بتاتی رہی۔