محمد عامرکی ریٹائرمنٹ کا معاملہ، عمران نذیر بھی خاموش نہ رہ سکے

158

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر عمران نذیر نے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کو جلد بازی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام شعبوں کو مضبوط بنائے بغیر قومی ٹیم کی کارکردگی کا گراف بلند نہیں کیا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق عمران نذیر نے کہا کہ پاور ہٹنگ اور فیلڈ نگ میں پاکستانی کرکٹرز کی کارکردگی دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے، میں نے اپنے اور شاہد آفریدی کے بعد صرف شرجیل خان کو

زبردست پاور ہٹر پایا، فیلڈ نگ کو مضبوط بنانے کے ساتھ پاور ہٹنگ کو بہتر بنانے کا موقع دیا جائے تو دو ماہ میں نتائج سامنے آئیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران نذیر نے کہا کہ

فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ریٹا ئرمنٹ کا فیصلہ جلدبازی میں کیا، وہ حسن علی اور فواد عالم کی مثا ل سامنے رکھتے، ڈراپ ہونا بھی کھیل کا حصہ ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ گھر بیٹھ جائیں۔ عمران نذیر نے کہا کہ

قومی ٹیم سلیکشن میں بڑی تعداد میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت موزوں نہیں،مصباح الحق کو دو عہدے کسی صورت قبول نہیں کرنا چاہیے تھے، سابق کپتان ڈومیسٹک کرکٹ میں کوچنگ کرکے آتے تو زیادہ مناسب ہوتا۔