ثانیہ مرزا نے قرنطینہ میں اپنےدردناک تجربے کومداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا

98

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کو رونا وائرس کاشکار ہونے کے بعد آئسولیشن میں جانے اور گھر والوں سے دور رہنے کے اپنے دردناک تجربے کو دنیا کے سامنے شیئر کیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنے بیٹے اذہان کے ہمراہ ایک پیار بھری تصویر شیئر کی۔


اس تصویر کے ساتھ انہوں نے اپنی روداد سناتے ہوئے کہا کہ میں کوویڈ 19 کاشکار ہوئی، لیکن میں اب رب باری تعالیٰ کی مہربانی سے بالکل ٹھیک ہوں لیکن میں یہاں اپنا تجربہ شیئر کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میرے اندر کو رونا وائرس سے متعلق بڑی علامات سامنے نہیں آئیں، لیکن میں نے تنہائی اختیار کی جس میں میرا مشکل ترین وقت

اپنے دو سالہ بیٹے اور اہلِ خانہ سے دوری تھا۔ ثانیہ نے لکھا کہ میں تصور نہیں کرسکتی جس طرح کوویڈ سے متاثرہ افراد اور ان کے اہلِ خانہ اذیت سے گزرتے ہیں جب کوئی،


انہوں نے بتایا کہ جب کوئی بیمار ہوکر ہسپتال میں اکیلا ہوتا ہے اور صرف خود پر ہی انحصار کررہا ہوتا ہے۔ اس اکیلے پن میں آپ میں روزانہ نئی علامات سامنے آتی ہیں اور بے چینی بڑھ جاتی ہے، ایسے میں آپ کے لیے اس بیماری کو جھیلنا نہ صرف جسمانی طور پر

بلکہ ذہنی اور جذباتی طور پر بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ ٹینس سٹار نے کہا کہ میں یہاں کہنا چاہتی ہوں کہ میں ان سب چیزوں کے باوجود میں ٹھیک ہوں، لیکن اپنے اہلِ خانہ سے دوری سب سے زیادہ خوفناک چیز تھی یہ جاننے کے لیے آخر ہم کب انھیں دوبارہ دیکھیں گے۔

انہوں نے مداحوں سے کہا کہ ہمیں خود کو، اہلِ خانہ کو اور دوستوں کو محفوظ رکھنے کے لیے سب کچھ کرنا ہوگا۔ ثانیہ مرزا نے مشورہ دیا کہ ماسک پہنیں، بار بار ہاتھ دھوئیں اور اپنے اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں۔