ساؤتھ آفریقہ کے مشہورباؤلرنے پاکستان کی سکیورٹی کے بارے میں کیا اظہار کیا؟جانیے

86

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقی فاسٹ بائولر کگیسو ربادا نے کہا ہے کہ ٹیم میں واپس آکر بہت اچھا لگ رہا ہے، پاکستان میں خود کو مکمل طور پر محفوظ محسوس کر رہا ہوں تاہم ٹیسٹ سیریز کے دوران سٹیڈیم میں شائقین کی کمی محسوس ہوگی۔


25سالہ فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا نے کہا کہ انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد پہلے سے بہترمحسوس کر رہا ہوں، ٹیسٹ کرکٹ میرا فیورٹ فارمیٹ ہے اور اس میں چیلنجزکا سامنا کرنا اچھا لگتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہماری سکیورٹی کیلئے اچھے انتظامات کئے ہیں، پاکستان میں خود کو مکمل طور پر محفوظ تصورکررہا ہوں، کو رونا کے حالات میں کرکٹ میچز کا جاری رہنا خوش آئند ہے۔

فاسٹ باؤلرکا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے کا موقع ملا تو 100 فیصد کارکردگی دکھاؤں گا، پاکستان ہوم گرؤانڈ پرمضبوط ٹیم ہے، ٹیسٹ سیریزکی ٹرافی جیت کروطن واپس لوٹناچاہتے ہیں