پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان،3 نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

604

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
چودہ سال بعد پاکستان میں قومی ٹیم اور جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ سیریز کے آغاز کی تیاریاں زور و شور سےجاری ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 جنوری بروز منگل سے کراچی میں شروع ہو گا۔


تفصیلات کےمطا بق ورچوئل پریس کانفرنس کےدوران سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانا ہو گا اور

نئے کھلاڑیوں کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے، یونس خان کا کہنا تھا کہ کراچی کی وکٹ ہمیشہ سپورٹنگ رہی ہے، کراچی کی وکٹ بیٹسمین اور باﺅلرز کو یکساں مدد کرے گی،

وکٹ پر تھوڑا بریک بھی ہوتا ہے جبکہ شام کو گیند سوئنگ بھی ہوتی ہے، پاکستان کو پہلی اننگ میں جم کر زیادہ سکور کرنا ہو گا کیونکہ بہتر سکور سے ہمارے باﺅلرز کو مدد ملے گی،


ٹیسٹ میچ میں کامیابی کیلئے 6 سے 7 سیشن جیتنا ضروری ہو تے ہیں، نئے کھلاڑیوں پر بھروسہ کر تے ہوئے ان کو موقع اور وقت دینا ہو گا لیکن اگر کارکردگی نہ دکھا سکیں تو

ان کو ضائع نہ کریں اور عدم کارکردگی پر کھلاڑیوں کو ٹیم سے الگ نہ کیا جائے۔ بیٹنگ کوچ نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ضروریات کے دائرے میں رہ کر بھرپور محنت کرنی ہو گی،

خوش نصیبی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کر کٹ واپس آ رہی ہے، دنیا کی ٹاپ کرکٹ ٹیموں کا پاکستان آنا نیک شگون ہے، یہ وقت ڈومیسٹک نظام پر باتیں کرنے کا نہیں، فتح اور اچھے نتائج کیلئے قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کے 11 کھلاڑی بھی فائنل کر لیے گئے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، عابد علی، اظہرعلی، محمد رضوان، فواد عالم، عمران بٹ، فہیم اشرف، یاسر شاہ، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں۔ مزید پچ اور موسم دیکھ کر ہتمی فیصلہ کیا جایے گا.