میرے والد نےکہا تمہیں پاکستان جانا چاہئے اور، معین علی نےدورہ پاکستان کے تجربے سے آگاہ کرتے ہوئے زبردست انکشاف بھی کردیا

27

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی ایس ایل 5 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے انگلینڈ کےمعروف آل راؤنڈر معین علی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں میری شرکت کی ایک اہم وجہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی تھی اور میں یہاں کےماحول سے لطف اندوز ہونا چاہتا تھا۔


میں پاکستان کے ماحول اور فرنچائز کرکٹ سے بھی لطف اندوز ہونا چاہتا تھا لیکن پی ایس ایل میں شرکت کی اصل وجہ یہ تھی کہ میں میں پاکستان میں دوبارہ کر کٹ ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتا تھا

تاکہ پاکستانی عوام بھی اچھے کھلاڑیوں کو سامنے کھیلتا ہوا دیکھ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے آباد اجداد کا پاکستان سے تعلق ہونے کی وجہ سے یہاں آنا اور کھیلنا ایک مختلف تجربہ ثابت ہوا،

میرے والد چاہتے تھے کہ میں یہاں آ کر کر کھیلوں اور یہ تجربہ بہت شاندار رہا، پاکستان کا ماحول ناقابل یقین تھا اور یہ اب تک کا میرا سب سے بہترین تجربہ رہا۔