آسٹریلیا کی شکست پر پیٹرسن نےدلچسپ ویڈیو شیئر کردی

133

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کی شکست پر سابق انگلش کھلاڑی کیون پیٹرسن نے دلچسپ ویڈیو شیئر کردی۔ تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم کے سابق آل راؤنڈر کیون پیٹرسن نے بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں


آسٹریلیا کی شکست پر دلچسپ ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹم پین روی چندر ایشون کو گابا اسٹیڈیم میں شکست کا کہہ رہے ہیں البتہ آسٹریلوی ٹیم کو ہی 33 سال بعد گابا کے میدان میں شکست کی ہزیمت سہنا پڑی۔ ویڈیو میں آخر میں مزاحیہ انداز میں ایک تابوت پر آسٹریلوی ٹیم کا لوگو دکھایا گیا ہے۔