جب بھی موقع ملا پی ایس ایل کھیلوں گا: کوئنٹن ڈی کوک نے شاندار بات کہہ دی

107

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقی کپتان کوئنٹن ڈی کوک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز میں دلچسپ اورسخت مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ جنوبی افریقی کپتان کوئنٹن ڈی کوک نے ورچول پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کو


پاکستان کو ہوم کنڈیشنز کا فائدہ ہوگا، میزبان سپنرز ہمارے لیے چیلنج ثابت ہوںگے، ہماری بیٹنگ لائن اپ مضبوط ہے اور اپنے بائولرز سے اچھی کارکردگی کی توقعات وابستہ ہیں،

پاکستان میں سکیورٹی کے حوالے سے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا، کو رونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہے اس لیے کرکٹ بھی متاثر ہوئی، 14 سال بعد جنوبی افریقی ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔

جنوبی افریقی کپتان نے مزید کہا کہ ہمارے زیادہ تر کھلاڑی پہلی بار پاکستان آکر کھیل رہے ہیں اورانہیں ان کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بھرپور تیاری کی ہے، ایشیائی کنڈیشنز میں سپنرز کا کردار اہم ہوتا ہے،


پاکستانی ٹیم کو ہوم کنڈیشنز میں ہرانا آسان نہیں ہو گا، بابراعظم نے گزشتہ چند سال میں بہت زبردست بیٹنگ کی، وہ تمام فارمیٹس میں بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں ، ایک سوال کے جواب میں

کوئنٹس ڈی کوک کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کا شیڈول بہت سخت ہے، مجھے جب بھی موقع ملا پی ایس ایل کھیلوں گا۔ کونٹن ڈی کوک نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ذاتی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش ہوگی،

ہمارے چند کوچز پاکستان میں پہلے کھِیل چکے ہیں، ہمیں پاکستان میں زیادہ گھومنے پھرنے کا موقع نہیں مل سکا، موجودہ صورتحال میں کمرہ ہیں ہمارے لیے بہتر ہے۔