واپڈا یا سوئی گیس کی ٹیم بھی موجودہ ٹیسٹ سکواڈ کو شکست دے سکتی ہے:کامران اکمل نے حیران کن بات کہ دی

127

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے حالیہ اعلان کردہ قومی سکواڈ سے انتہائی ناخوش ہیں۔ جمعہ کو نومنتخب چیف سلیکٹر محمد وسیم کی جانب سے اعلان کردہ 20 کھلاڑیوں کے انتخاب کے بارے میں


کامران اکمل نے سخت،تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے انہوں نے کبھی اس طرح کا کمزور سکواڈ کبھی نہیں دیکھا تھا۔ کامران اکمل کا کہنا تھا کہ وہ لکھ کر دے سکتے ہیں کہ

واپڈا اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیمیں بھی اس سکواڈ کو شکست دے سکتی ہیں، مجھے موقع ملے تو میں واپڈا کے کھلاڑیوں کی ایک ٹیم تیار کروں گا اور شرط لگا سکتا ہوں کہ

وہ 4 دن کے اندر اس ٹیم کو شکست دے دیں گے۔ کامران اکمل کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ جیسی ٹاپ کلاس ٹیم کیخلاف سیریز کیلئے سکواڈ میں ایسے امتزاج کے کھلاڑیوں کو دیکھ کر وہ چونک گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ صرف دو بیٹسمینوں بابر اعظم اور اظہر علی کے ساتھ میچ نہیں جیت سکتے، بابر اعظم ابھی،انجری سے واپس آئے ہیں جبکہ اظہرعلی کی بیٹنگ جنوبی افریقہ کے بائیں ہاتھ کے سپنرز کے خلاف ڈانواڈول ہو سکتی ہے۔

کامران اکمل نے مزید کہا ہے کہ وہ حیرت زدہ ہیں کہ اس طرح کی ناتجربہ کار بیٹنگ لائن اپ جنوبی افریقہ کے بائولنگ اٹیک سے کیسے بچ پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں اعتراف کر تا ہوں کہ ہم مہمان ٹیم کے خلاف ٹرننگ پچ تیار کریں گے لیکن

ان کے لیے بھی ہمیں مضبوط بیٹنگ لائن اپ در کار ہے۔ کامران اکمل نے کہا کہ میری رائے میں یہ پاکستان کی ٹیسٹ تاریخ میں سب سے زیادہ نا تجربہ کار بیٹنگ لائن ہے۔ قومی ٹیم کے سابق اوپنر کا مزید کہنا تھا کہ طویل ترین فارمیٹ میں ٹیم کو آدھے بائولرز اور

آدھے بلے بازوں کی نہیں بلکہ مکمل کھلاڑیوں کی ضرورت ہے، یہ ٹیسٹ کر کٹ ہے نہ کہ گریڈ 2 ایونٹ جہاں آپ کو’ ریلو کٹوں ‘کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کا انتخاب حالیہ ماضی میں بھی ملکی کر کٹ کو درپیش ایک اہم مسئلہ رہا تھا۔