جنوبی افریقہ نےپاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئےسکواڈ کا اعلان کر دیا

82

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت ہینرچ کلاسن کریں گے جبکہ اوکولے سیلے، رائن ریکلٹن اور جیکس سنائمن کو پہلی بار سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم اور پاکستان مابین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز فروری میں قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی جس کیلئے جنوبی افریقہ نے سکواڈ کا اعلان کیا ہے،

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 11 دوسرا میچ 13 اور تیسرا میچ 14 فروری ہو گا۔ جنوبی افریقہ ٹی 20 سکواڈ کی قیادت ہینرچ کلاسن کو سونپی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نیندری برگر، اوکولے سیلے، جونیئر ڈالا، بورن فورچیون،

ریزا ہینڈرکس، جیورج لینڈے، جانیمن ملان، ڈیوڈ ملر، اینڈیل فیلوک وائیو، ڈوین پریٹوریس، رائن ریکلٹن، تبریز شمسی، لوتھو سیپاملا، جون سمٹس، جیکس سنائمن، گلینٹن سٹرمن اور پیٹے وین بلیون شامل ہیں۔