آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، ویرات کوہلی اور بابراعظم کے لیے بری خبر آگیی

107

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس میں متعدد تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بدستور پہلے نمبر پر ہیں اور آسٹریلین بلے باز اسٹیو اسمتھ کی بھی دوسری پوزیشن برقرار ہے،


بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے وہ تیسری سے چوتھی پوزیشن پر چلے گئے ہیں اور ان کی جگہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین نے تیسرے پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی بھی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے وہ پانچویں سے چھٹی پوزیشن پر چلے گئے ہیں اور ان کی جگہ انگلش کپتان جوروٹ 6 درجہ ترقی پاکر

پانچویں پوزیشن پانے میں سرخرو ہوئے ہیں۔ بھارتی کھلاڑی چیتشور پچارا بھی ایک درجہ ترقی پاکر ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں، انگلینڈ کے بین اسٹوکس آٹھویں، بھارت کے اجینکا رہانے نویں اور نیوزی لینڈ کے ہینری نکولس دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔