حسن علی نے T10 میں لاہور قلندرز کے لئے نہ کھیلنے کا اعلان کر دیا

105

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
فاسٹ بائولر حسن علی ٹی ٹین لیگ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حسن علی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے باعث ٹی ٹین ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں، حسن علی کی ڈیڑھ سال بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی ٹی ٹین میں لاہور قلندرز کا حصہ تھے مگر اب وہ ٹی ٹین ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ’’میں اس سال نیشنل ڈیوٹی کے باعث ٹی 10 لیگ میں لاہور قلندر کے ساتھ شامل نہیں ہو سکوں گا لیکن میں ٹیم کے لئے نیک خواہشات چاہتا ہوں۔