سپاٹ،فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت،محمد حفیط ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئے، شاندار باتت کہہ دی

123

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ایک بار پھر سپاٹ،فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کی ٹیم میں واپسی کی مخالفت کر دی، انہوں نے کہا کہ ملک کا نام ڈبونے والوں کو دوبارہ عزت نہیں ملنی چاہیے۔


محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب ہیں۔جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی، نوجوان کھلاڑیوں کو پرفارم کرنا پڑیگا۔

کوچنگ سٹاف پرتنقید کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیم انتظامیہ کیرئیر کی بہترین انتظامیہ ہے کچھ لوگ اپنی پرفارمنس کی ناکامی ان پر ڈال رہے ہیں۔

محمد حفیظ نے کہا کہ میں محمد عامر یا شرجیل خان کے خلاف نہیں ہوں، میں اس عمل کے خلاف ہوں جس سے پاکستان کا نام ڈوبا ہو، پاکستان کا نام ڈبونے والوں کو انٹر نیشنل لیول پر پاکستان کی طرف سے دوبارہ موقع نہیں ملنا چاہیے۔