میں پاکستان کی سرزمین پراپنے کیرئیرکا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے بے تاب ہوں،فاف ڈ وپلیسی نےشانداربات کہہ دی

111

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان فاف ڈ وپلیسی نے کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنا ایک ایسا لمحہ ہے کہ جو میں نے اب تک اپنی زندگی میں نہیں دیکھا، یہ تو معلوم تھا کہ


پاکستان میں محدود طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو چکی ہے مگر یہ اندازہ نہیں تھا کہ اتنی جلدی طویل طرز کی کرکٹ بھی کھیلی جائے گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 26 جنوری سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہونے والا ٹیسٹ میچ جہاں فاف ڈوپلیسی کے ٹیسٹ کیرئیر کا 68واں میچ ہوگا تو وہیں یہ 36 سالہ بیٹسمین کا

پاکستان کی سرزمین پر پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔ فاف ڈوپلیسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا لمحہ ہے کہ جو میں نے اب تک اپنی زندگی میں نہیں دیکھا، فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ

میں اب پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے دوبارہ آغاز کا منتظر ہوں اور مجھے یقین ہے کہ یہ بالکل 13 سال پہلے جیسا آغاز ہی ہو گا، یہاں وکٹیں فلیٹ ہیں، لہٰذا یہاں ہم بلے بازوں کیلئے رنز بنانے کے مواقع بھی زیادہ ہیں۔

پاکستان میں نوجوانوں کو کرکٹ سے متاثر کرنے کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی سرزمین پر کرکٹ کھیلے اورامید ہے کہ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا یہ دورہ دیگر بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان لانے میں مدد کرے گا۔ فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ

پاکستان نے گزشتہ 11 سال اپنی ہوم کرکٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلی ، جس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ کے مداحوں کی ایک نسل اپنے سٹار کرکٹرز کو اپنے گراؤنڈز میں کھیلتا نہیں دیکھ سکی، یہ ضروری ہے کہ

پاکستان اپنی ہوم کرکٹ اپنے ملک میں ہی کھیلے۔ سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ دیگر قوموں کی طرح پاکستانی مداح بھی اپنی ٹیم پر بہت فخر محسوس کرتے ہیں، جب بھی برصغیر کا دورہ کریں

ہمیں یہاں کرکٹ کے بہت پرجوش مداح دیکھنے کو ملتے ہیں، یہ مداح ہر میچ دیکھنے آتے ہیں اور ہر میچ میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں، دن بھر ان کا جوش اور جذبہ دیدنی ہوتا ہے۔