جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز، شرجیل خان اوراعظم خان کی شمولیت کا امکان

99

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کیخلاف 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کے سکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ کپتان بابراعظم کی انجری کے سبب نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریزمیں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے شاداب خان بھی


ٹانگ کے پٹھے میں کھنچاؤ کا شکار ہوگئے تھے اور اب جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے بھی باہر ہوچکے ہیں، آل راؤنڈر کا خلا پر کرنے کے لیے لیگ سپنر زاہد محمود مضبوط امیدوار ہیں،

سکواڈ میں جارح مزاج اوپنر فخرزمان کی واپسی ہوگی جب کہ صہیب مقصود، شرجیل خان، ذیشان ملک اور اعظم خان سمیت ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے نام بھی زیرغورہیں،

فاسٹ بائولر وہاب ریاض کی جگہ حسن علی کو ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے، ٹی ٹین لیگ میں شرکت کے لیے جانے والے محمد حفیظ کا 3 فروری کو وطن واپس آکر سکواڈ کو جوائن کرنا مشکل ہے