آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھارتی باولر کی،مشکوک نوبالز پر شین وارن نے حیرانگی کا اظہار کردیا

108

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
لیجنڈری سپن باؤلر شین وارن نے انڈین فاسٹ باؤلر نٹراجن کی پانچ اورز میں پہلی گیند نوبال کروانے پر سوالات اٹھاتے ہوئے اسے ’دلچسپ ‘قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ آسڑیلیا اور انڈیا کے درمیان کھیلے جارہے چوتھے ٹیسٹ میچ میں


میچ میں بھارتی فاسٹ باؤلر نے سات نوبالز کیں،ان سات میں سے پانچ نو بالز ایسی تھیں جو اوور کی پہلی گیند پر کروائی گئیں جس پر شین وارن کو معاملہ،مشکوک معلوم ہوا تو انہوں نے

اس پر سوال اٹھاتے ہوئے معاملے کودلچسپ قراردیا۔ شین وارن کا سوال اٹھانا بھارتیوں کو اچھا نہیں لگا جس پر بھارتی صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر شین وارن کو شدیدتنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا گیا ہے۔