تابش خان کی قومی ٹیم میں شمولیت کا سن کران کی والدہ نےکیا کام کیا؟دلچسپ اورجذبات سے بھرپورانکشاف

109

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 20 رکنی قومی سکواڈ میں شامل ہونے والے تابش خان کا کہنا ہے کہ میری والدہ کو یقین نہیں آ رہا تھا، سکواڈ میں شمولیت کا سن کر وہ سجدے میں چلی گئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق


تابش خان کو جنوبی افریقہ کےخلاف ہوم سیریزکیلئے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا جاچکا ہےاور وہ پرامید ہیں کہ انہیں جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کھیلنےکا موقع بھی ملےگا۔

تابش خان نے اس حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کیلئے نام آنے کی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، میری والدہ کو یقین نہیں آ رہا تھا مگر

جب انہوں نے سکواڈ میں نام شامل ہونے کا سنا تو سجدے میں چلی گئیں۔ تابش خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کافی کرکٹ کھیل چکا ہوں، خواب تب پورا ہوگا جب اپنے شہر میں ٹیسٹ ڈیبیو کاموقع ملے گا۔