سمیع اسلم، کے بعد ایک اور قومی کرکٹرنے بیرون ملک منتقل ہونے پرغور شروع کردیا

232

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
فاسٹ باؤلر احسان عادل نے دلبرداشتہ ہو کر امریکہ منتقل ہونے پر غور شروع کر دیا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق فاسٹ باؤلر احسان عادل کا امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن سے رابطہ ہوا ہے اور انہوں نے


انہوں نے امریکہ منتقلی کا فیصلہ کرنے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔ فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بھی عمدہ کار کردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن پھر بھی

انہیں موقع نہیں دیا گیا اگر یہی صورتحال رہی تو امریکہ منتقل ہوجاؤں گا۔ واضح رہے کہ احسان عادل نے 2013سے 2015 کے دوران 3 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی،

وہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں بھی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں، اس سے قبل بائیں ہاتھ کے بلے باز سمیع اسلم امریکہ منتقل ہونے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔