بھارت نے آسٹریلیا سےسیریز جیت کر حیران کن،ریکارڈ قایم کر دیا

91

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارت اورآسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم نے 328 رنزکاہدف حاصل کرکے 3 وکٹوں سے کامیابی کیساتھ سیریز بھی 1-2 سے اپنے نام کرلی ہے، وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے ناقابل شکست 89 رنز بنا کر جیت میں کلیدی کردارادا کیا۔


آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 369 رنز کے جواب میں بھارتی کرکٹ ٹیم 336 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی اور یوں اسے 33 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے

شردل ٹھاکر نے سب سے زیادہ 67 رنز بنائے جبکہ واشنگٹن سندر 62، روہت شرما 44، مایانک اگروال 38، اجنکیا ریحانے 37، رشبھ پنت 23 اور چتیشور پجارا 25 رنز بنانے میں کا میاب ہوئے۔

آسٹریلیا کے فا سٹ باﺅ لر جوش ہیزل ووڈ نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24.4 اوورز میں 57 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فاسٹ باﺅلر مچل سٹارک اور


پیٹ کومنز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ نتھن لیون ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ پہلی اننگز میں 33 رنز کی برتری کیساتھ دوسری اننگز شروع کرنے والی آسٹریلین کرکٹ ٹیم محض 294 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی اور

یوں بھارت کو جیت کیلئے 328 رنز کاہدف ملا۔ آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں سٹیو سمتھ نے سب سے زیادہ 55 رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ وارنر 48، مارکوس ہیرس 38، کیمرون گرین 37، ٹیم پین 27 اور پیٹ کومنز 28 رنز بنا سکے۔

بھارت کی جانب سے محمد سراج نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 73 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شردل ٹھاکر نے چار اور واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم نے مقررہ،ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے ناصرف میچ جیت لیابلکہ سیریز بھی 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ بھارت کی جانب سے شوبمان گل 91 رنز بنا کرنمایاں بلے باز رہے جبکہ

رشبھ پنت نے 89 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں چتیشور پجارا 56، اجنکیا ریحانے 24 اور واشنگٹن سندر 22 رنز بنا سکے۔