پی ایس ایل 6 کے میچز سٹیڈیم میں دیکھنے کے خواہشمند پاکستانی ہو جائیں تیار، کمال کی خوشخبری آ گئی

104

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے آغاز میں چند ہفتے ہی باقی رہ گئے ہیں اور پاکستانیوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ لیگ کے دوران تماشائیوں کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے لیگ کے


چھٹے ایڈیشن کے دوران تماشائیوں کو گراؤنڈز میں لانے کے لئے این سی او سی سے اجازت مانگ لی ہے تاہم حکومتی ہدایت کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ

میچز کے دوران سب تماشائیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی اوراجازت ملنے کی صورت میں مخصوص تعداد میں ہی تماشائیوں کو سٹیڈیم داخلے کی اجازت مل سکے گی۔

ذرائع کے مطابق اگر حکومت نے تماشائیوں کو سٹیڈیم میں جانے کی اجازت دیدی تو کو رونا پالیسیز پرسختی سے عمل کیا جائے گا، پی ایس ایل انتظامیہ تماشائیوں کو سٹیڈیم میں بیٹھا کر


میچز دکھانے کی خواہاں ہے اور اس کا موقف ہے کہ مداحوں کے بغیر لیگ کچھ نہیں، ان کے نہ ہونے سے لیگ مقابلے متاثر ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تماشائی نہ آنے سے مارکیٹنگ کا شعبہ بھی متاثر ہو گا، مزید برآں

پی سی بی نے پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹس کیلئے نجی کوریئر کمپنی سے بھی رابطہ کرلیا ہے، پاکستان سپر لیگ سیزن چھ کے میچز 20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہیں گے اور تمام میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ دوسری جانب پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب محدود پیمانے پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

رنگا رنگ تقریب کا انعقاد مختصر پیمانے پر ہو گا البتہ اسے دلکش بنانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی، پی ایس ایل کو خسارے سے نکالنے کیلئے اقدامات کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، پی سی بی ذرائع کے مطابق کوویڈ19 کی وجہ سے بھی پی ایس ایل متاثر ہوئی تاہم میڈیا رائٹس سے آمدنی میں بہتری ہو گی۔