پی سی بی کا بھارتی نیٹ ورک کیساتھ معاہدے پراتفاق ہو گیا، حیران کن خبر آگئی

127

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارتی نیٹ ورک کی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ ابتدائی بات چیت میں نشریاتی حقوق کے 3سالہ معاہدے پر اصولی اتفاق ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ


چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بھارت میں نشریات دکھانے کیلئے بھارتی نیٹ ورک کی خدمات حاصل کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔

ان معاملات کو میں نہیں بلکہ کمرشل ڈیپارٹمنٹ دیکھتا ہے، ہاں ہم اس ڈیل کے بہت قریب ہیں۔ دوسری جانب بھارتی ادارے کے ایک آفیشل نے کہا کہ ہم نے اصولی طور اتفاق کر لیا ہے جبکہ

پیش رفت مکمل ہونے پر26جنوری سے پاکستان کے میچز دکھانا شروع کرسکتے ہیں۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکشن سمیع الحسن برنی کا کہنا ہے کہ ابھی ایسی کوئی چیز نہیں ہوئی جب ہوگی تو اعلان کردیں گے۔